Saturday, May 4, 2024

پاکستان بھارت سے تجارت کیلئے سہولت دے ورنہ وسط ایشیائی ریاستوں کے راستے بند کر دینگے: اشرف غنی

پاکستان بھارت سے تجارت کیلئے سہولت دے ورنہ وسط ایشیائی ریاستوں کے راستے بند کر دینگے: اشرف غنی
May 27, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کو واہگہ کے راستے بھارت کے ساتھ تجارت کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واہگہ کے راستے تجارت پر ڈیڈلاک برقرار رہا تو افغانستان بھی پاکستان کیلئے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے راستہ بند کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے دورہ کے دوران افغان صدر نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2011ءمیں طے پانے والے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی پاسداری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واہگہ کے راستے تجارت کا حق افغانستان کو ملنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت دونوں ملک اپنی بین الاقوامی سرحدوں تک ایک دوسرے کو رسائی دینے کے پابند ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افغانستان ،پاکستان ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ اگریمنٹ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔