Friday, April 26, 2024

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز‘ دوسرا ایک روزہ میچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز‘ دوسرا ایک روزہ میچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا
October 2, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔ اب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نظریں سیریز جیتنے پر لگی ہوئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں سنچری بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی دہرانے کو تیار ہیں۔ نواز اور عماد وسیم نے بھی اپنی نپی تلی باولنگ سے حریف کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور وہ آج کے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے کپتان کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ اظہر علی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرامید ہے۔ دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ میچ آج شام شارجہ میں کھیلا جائےگا۔