Sunday, September 8, 2024

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ‘ ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کاپلہ بھاری

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ‘ ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کاپلہ بھاری
January 14, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے۔ گرین شرٹس اور کیویزکے درمیان اب تک گیارہ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے سات میچ جیتے اور چار ہارے۔ اس طرح پاکستان کا پلہ مجموعی طور پر بھاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف تین میچ کھیلے، ایک جیتا اور دو ہارے۔ اس طرح کیویز سرزمین میں پاکستان کا میزبان ٹیم کے خلاف فتوحات کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران بھی پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پوزیشن اچھی رہی۔ گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔