Saturday, April 20, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، سرفراز الیون نے دوسرے معرکے کے لئے کمر کس لی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، سرفراز الیون نے دوسرے معرکے کے لئے کمر کس لی
January 1, 2019
کیپ ٹاؤن (92 نیوز) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ہار کا بدلہ چکانے کی تیار کر لی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے کیپ ٹاؤن میں ڈیرے ڈال لیے۔ گرین کیپس نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ سیریز میں واپسی کےلیے سرفرازالیون کی سخت محنت جاری ہے۔ کیپ ٹاؤن میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ،بولنگ  اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔ قومی ٹیم کے لیےاچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عباس مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب  پہلے ٹیسٹ میں ناقص پرفارمنس پر اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن مین کھیلا جائےگا۔

 (مزید پرھیئے) پہلا سنچورین ٹیسٹ

جنوبی افریقہ نے پہلا میچ آسانی سے جیت لیا۔ سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔ 149 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس میچ کی ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔