Saturday, May 11, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، رضوان کی ٹیسٹ سیریز میں بھی بلے بازی نمایاں رہی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، رضوان کی ٹیسٹ سیریز میں بھی بلے بازی نمایاں رہی
February 11, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ناقابل شکست 104 رنز بنانے اور مرد میدان قرار پانے والے رضوان کی بلے بازی ٹیسٹ سیریز میں بھی نمایاں رہی ۔

محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں ۔

عمران بٹ

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں  اوپنر عمران بٹ پہلی اننگز میں 9، دوسری میں 12 جبکہ دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 15 اور دوسری میں صفر پر آؤٹ ہو کر مجموعی طور پر 36 رنز بنا پائے ۔

عابد علی  نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں  4،دوسری میں 10، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں  6 اور دوسری میں 13 کیساتھ مجموعی طور پر 33 رنز بنائے ۔

اظہر علی

سابق کپتان اظہر علی نے پہلے میچ کی پہلی اننگز  51 ،  دوسری میں 31 جبکہ دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسرے میں 33 کیساتھ مجموعی طور پر 115 رنز بنائے ۔

کپتان بابر اعظم

کپتان بابر اعظم نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 7، دوسری میں  30، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں  77 اور دوسرے میں  8 رنز کیساتھ مجموعی طور پر 122 رنز اسکور کئے ۔

فواد عالم

فواد عالم پہلے میچ کی پہلی اننگز میں  109، دوسری میں  45 جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں  12 اور دوسری میں ناقابل شکست چار رنز کیساتھ 170 رنز بنا کر سر فہرست ہیں ۔

محمد رضوان

محمد رضوان  نے پہلے ٹیسٹ میچ کی  پہلی اننگز میں  33، دوسری میں 18، دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست  115 رنز کیساتھ 166 اسکور کئے  اور سیریز میں پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکورر رہے ۔