Friday, May 17, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا
February 6, 2019
سنچورین ( 92 نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا،، تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے. مسلسل فتوحات کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں  ، جنوبی افریقہ نے  پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا ہدف بنا لیا ہے جبکہ  قومی ٹیم بھی وائٹ واش سے بچنے کےلیے بھر پور عزم ہے۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو سات رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ۔ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج  پاکستانی وقت کیمطابق رات 9بجے کھیلا جائے گا ۔