Monday, May 13, 2024

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ٹی 20 سیریز میں دو روز باقی

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ٹی 20 سیریز میں دو روز باقی
January 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان  میں ایک بار پھر  انٹر نیشنل کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار ہے ،   شائقین اپنے ہوم گراؤنڈز  میں قومی ٹیم کو اسپورٹ کرنے کے لیے بے تاب ہیں ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز میں دو روز باقی رہ گئے، مہمان ٹیم آج رات خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچے گی،سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی شاہین بنگال  ٹائیگرز کی میزبانی کے لیےتیار  ہیں ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا میلہ سجنے میں دو روز باقی رہ گئے ہیں ۔ شاہین بھریں گے اونچی اڑان یا بنگال ٹائیگرز ماریں گے میدان دونوں ٹیمیں 24جنوری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔ مہمان ٹیم آج  خصوصی طیارے کے ذریعے  پاکستان پہنچے گی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اور سکیورٹی اسٹاف بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے  گی،ٹرافی کی رونمائی ہوگی،،بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ   نیوزکانفرنس بھی کریں گے۔ سیریز کے تینوں میچز دوپہر دو بجے کھیلے جائیں گے ، گرین شرٹس کو  ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیش کو سیریز میں کلین سویپ لازمی ہے۔