Thursday, April 25, 2024

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائیگا
November 4, 2019
سڈنی ( 92 نیوز)  پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا ،  دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر دس منٹ پر کنبرا میں مقابل ہوں گی ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،  دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا ، شاہین کینگروز کو دھول چٹانے کے لئے تیا رہیں ، گرین شرٹس پہلے میچ میں ہونے والی غلطیوں کو بھلا کر نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ دونوں ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر دس منٹس پر کنبرا میں ان ایکشن ہوں گی ۔ پہلے میچ میں بارش کی وجہ سے میچ کو 15اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  5وکٹوں پر 107رنز بنائے ، میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس  میتھیڈکے تحت 119رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 59رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 3.1اوورز میں  بغیر کسی نقصان کے 41رنز بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر انٹری دے دی اور مسلسل بارش کی وجہ میچ بغیر نتیجہ ختم کرنا پڑا۔