Thursday, May 2, 2024

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا
May 12, 2018
ڈبلن (92 نیوز) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن ٹیسٹ کے پہلے روز بارش نے طویل اننگز کھیلی ۔ تاریخی ٹیسٹ کا ٹاس بھی  نہ ہونے پر آئرش شائقین کے ارمانوں پراوس پڑ گئی ۔ امپائرزگراؤنڈ میں آتے رہے اور معائنہ کر کے جاتے رہے لیکن بارش نے رکنے کا نام نہ لیا۔ تاریخی ٹیسٹ کا مزہ کرکرا ہونے پر  پرُجوش آئرش شائقین  بھی مایوسی کا شکار ہو گئے۔ پہلے روز تو ایک گیند بھی نہ پھینکا جا سکا، دوسرے روز کا کھیل سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔ نوے کے بجائے دوسرے روز کا کھیل 98 اوورز پر مشتمل ہو گا۔