Sunday, May 5, 2024

پاکستان، بلوچستان اور فاٹا میں بھارتی مداخلت کا معاملہ کئی باراٹھاچکاہے ،ذکی الرحمان لکھوی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحفظات دورکردیے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

پاکستان، بلوچستان اور فاٹا میں بھارتی مداخلت کا معاملہ کئی باراٹھاچکاہے ،ذکی الرحمان لکھوی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحفظات دورکردیے ہیں:ترجمان دفترخارجہ
May 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان   بلوچستان اورفاٹا میں بھارتی مداخلت کا معاملہ  کئی بار اٹھا چکا ہے،ذکی الرحمان لکھوی کےحوالےسے اقوام متحدہ کےتحفظات دورکر دیئے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں دفترخارجہ کے نئے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ  برطانیہ میں انتخابات وہاں کا اندرونی معاملہ ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات کسی خاص پارٹی کی حکومت کے ساتھ مشروط نہیں، جو جماعت بھی حکومت بنائے گی، باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ داؤد ابراہیم کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں کارروائیوں سے متعلق  قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ مناسب سطح پر اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ تسنیم اسلم نے بریفنگ کے آغاز میں نئے ترجمان کا تعارف کراتے ہوئے چارج ان کے حوالے کیا۔