Sunday, September 8, 2024

پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام تقریب‘ چینی وفد اور سندھ کے وزیرخزانہ کی شرکت

پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام تقریب‘ چینی وفد اور سندھ کے وزیرخزانہ کی شرکت
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں سندھ بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے اقتصادی راہداری پر عالمی میڈیا کی منفی خبروں کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے چینی وفد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پاک چین دوستی آج کی نہیں برسوں پرانی ہے۔ آصف زرداری نے بھی چین کے بائیس دورے کئے۔ انہوں نے تھر میں کوئلے کی افادیت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے 33 کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ سندھ حکومت بھی سی پیک کے متعلق اہم کردار ادا کرےگی۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ زو کنگ نے کہا کہ کچھ ممالک کو اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔ پاکستان پر امن اور ایشین ٹائیگر بنے گا۔ سی پیک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے، سازشی منصوبہ نہیں۔ جدید دور میں سیٹیلائٹ کے ذریعے ہر سرگرمی پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔