Friday, May 10, 2024

پاکستان بدل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

پاکستان بدل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان بدل رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ تعمیراتی پالیسی اور معاشی بدلائو کے مختلف شعبوں پر اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان بدل رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2017 میں سی ڈی اے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے خسارے میں چل رہا تھا۔ اب سی ڈی اے کے اکاؤنٹ میں 26 ارب روپے موجود ہیں۔ مالی سال کے اختتام پر سی ڈی اے کا اکاؤنٹ 73 ارب روپے سرپلس میں ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام حاصل ہو چکا۔ اب اسلام آباد کو جدید ترین بنیادوں پر ماڈل سٹی بنانے کا وقت آچکا جس کے لیے اصلاحات اور تنظیم نو کو ترجیح دی جائے گی۔