Friday, April 19, 2024

پاکستان بحریہ کاآپریشن دوارکا آج بھی بھارت پر لرزہ طاری کردیتا ہے

پاکستان بحریہ کاآپریشن دوارکا آج بھی بھارت پر لرزہ طاری کردیتا ہے
September 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) 1965 کی پاک بھارت کی جنگ میں پاکستان بحریہ کے آپریشن دوارکا آج بھی بھارت پر لرزہ طاری کردیتا ہے، بحری فوج کی بہادری اور لازوال قربانیوں کی یادوں کو آج بھی پاکستان میری ٹائم میوزیم میں محفوظ کرکے رکھا ہے 6 ستمبر کو ہوئی جنگ اور فتح کی کہانی۔ چھ ستمبر 1965پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے شیر دل جوانوں کی جرات و بہادری کا تذکرہ آپریشن دوارکا کی یادگار فتح کے بغیر ادھوا ہے ، آپریشن میں پاک دھرتی کے جوانوں نے  دشمن کے گھر میں گھس کر جس طرح اس کے دانت کھٹے کیے ، اس کےنقش آج بھی میری ٹائم میوزم میں محفوظ ہیں۔ ستمبر 1965میں کراچی  پر  دشمن  کے حملے  کی منصوبہ بندی   ناکام  بنانے کے لیے  بھارتی شہر  دوارکا    میں قائم  ریڈار اسٹیشن  کو تباہ کرنے کے لیے  بحری بیڑہ کراچی سے 210 میل کے فاصلے پر  دوارکا  روانہ  ہوا۔ آج سے 53 سال قبل  پاک بحریہ  نے جس طرح  روشنیوں کے شہر کراچی کواندھیروں میں بدلنے کے منصوبندی ناکام بنا ئی اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔