Thursday, April 18, 2024

پاکستان بجلی پر سبسڈی ختم اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کےلئے مزید اقدامات کرے: آئی ایم ایف

پاکستان بجلی پر سبسڈی ختم اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کےلئے مزید اقدامات کرے: آئی ایم ایف
June 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے پاور سیکٹر کو ملکی معیشت کےلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بجلی بلوں کی وصولی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبہ کی حالت ٹھیک کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی بڑی حد تک ختم کردی ہے مگر اس شعبہ کی اصلاحات میں خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے جبکہ قانونی رکاوٹیں بھی درپیش ہیں۔ وفاقی حکومت کو بجلی کے بلوں کی وصولی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر معیشت کے لیے ناسور بن چکا ہے۔ پاورسیکٹر نے قومی خزانے کو تباہ کردیا ہے اور اس سے ملکی معیشت بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ توانائی کے شعبہ میں بہتری کے لیے پاکستان کو ٹھوس اور دیرپا اصلاحات کرنا ہوں گی۔