Monday, May 6, 2024

پاکستان بانی ایم کیو ایم کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کرے گا

پاکستان بانی ایم کیو ایم کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کرے گا
January 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان   بانی ایم کیو ایم کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کرے گا۔ وزارت داخلہ نے فیصلہ بانی متحدہ کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے پر کیا، علی رضا عابدی کے قتل میں بھی بانی ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ برطانیہ سے بانی متحدہ کیخلاف کارروائی یا پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ https://urdu.92newshd.tv/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d8%8c-%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1-%d9%be%d8%b1-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d9%82/ بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے اور پولیس افسروں نے شرکت کی۔ https://urdu.92newshd.tv/183900-2/ ذرائع کے مطابق  بانی ایم کیوایم کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں جبکہ علی رضا عابدی کے قتل میں بھی ان پر شبہ ہے۔بانی ایم کیوایم  دہری شہریت کے حامل ہیں اور 200سے زائد کیسز میں ملوث ہیں جن میں دو میں سزا بھی ہو چکی ہے۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a7%d8%b4%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%84-%d8%a7%d9%86%da%af%db%8c%d8%b2-%d8%aa%d9%82%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d8%8c%d8%a8%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%da%a9%db%8c%d9%88-%d8%a7/