Saturday, April 20, 2024

پاکستان ایٹمی قوت،جنگ کیلئے تیارہے،امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھیں،ترجمان پاک فوج

پاکستان ایٹمی قوت،جنگ کیلئے تیارہے،امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھیں،ترجمان پاک فوج
September 22, 2018
راولپنڈی( 92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے  بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت  اور ہر لمحہ جنگ کیلئے تیار ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جب کہ بھارتی فوج کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے ،  کرپشن الزامات سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج ایسے بیانات دے رہی ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایا گیا ، پاک فوج نے ملک میں امن وامان قائم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن کا قیام چاہتے ہیں، لیکن اگر کسی نے ہمارا امتحان لینے کی کوشش کی تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے،سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور دنیا کو امن کی جانب لیکر جانا ہے ،بڑی قیمت ادا کرکے علاقے میں امن قائم کیا اب اس امن کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔