Friday, April 19, 2024

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئی۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا ۔ فلوریڈا اجلاس میں چین، ترکی اور ملائیشیا کی جانب سے بھارتی قرارداد کی مخالفت  کی گئی۔ فلوریڈا میں جاری رہنے والا ایف اے ٹی ایف کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شمولیت سے محفوظ ہوگیا۔ کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کر لی۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے ہائی رسک ہونے سے اتفاق نہ کیا گیا۔ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی منی لانڈرنگ اور تخریب کاری کے خلاف دوبارہ جائزہ بھی لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 36 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کا نام بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے لیے تین ممالک کی حمایت لازم ہے۔