Wednesday, May 8, 2024

پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدی حدود پر مشتمل فلسطینی ریاست چاہتا ہے ، دفتر خارجہ

پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدی حدود پر مشتمل فلسطینی ریاست چاہتا ہے ، دفتر خارجہ
January 29, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) امریکا کے مجوزہ امن منصوبے پر دفتر خارجہ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا پاکستان ایسی فلسطینی ریاست چاہتا ہے جو 1967ء سے پہلے کی سرحدی حدود پر مشتمل ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی۔ مشرق وسطی میں سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی قراردادوں کے تحت دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا تصفیہ بذریعہ مذاکرات چاہتا ہے۔ فلسطینیوں کو انکا جائز قانونی حقوق خصوصاً حق خودارادیت دینا ہو گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ طے شدہ عالمی اصولو‍ں کے تحت آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ ایسی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جو 1967ء سے پہلے کی سرحدی حدود پر مشتمل ہو اور جسکا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔