Friday, March 29, 2024

پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو چار برس بیت گئے

پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو چار برس بیت گئے
November 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو چار برس بیت گئے۔ مريم مختیار کے طیارے میں تربیتی پرواز کے دوران آگ لگ گئی تھی۔ تئیس سالہ مريم مختيار نے 2014 میں پاکستان ائير فورس میں شمولیت کی۔ ان کا تعلق پی اے ایف کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا۔ انہوں نے پہلی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کيا۔ چوبيس نومبر 2015 کو فلائنگ آفيسر مريم مختيار اپنے انسٹرکٹر ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی مشق پر روانہ ہوئيں۔ مياںوالی کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جاں باز پائلٹ اور انسٹرکٹر نے اجيکٹ کرنے کے بجائے آبادی سے دور جانے کا فيصلہ کيا مگر وقت کم ہونے کے باعث جہاز کريش ہو گیا۔ مريم مختيار پہلی فائٹر پائلٹ تھيں تو دوسرا اعزاز پہلی شہيد پائلٹ کا بھی پايا۔ قوم کی اس بیٹی کو تمغہ شجاعت سے نوازا گيا۔