Thursday, May 9, 2024

پاکستان ای ویزا جاری کرنے والے ملکوں میں شامل ہو چکا ، شاہ محمود قریشی

پاکستان ای ویزا جاری کرنے والے ملکوں میں شامل ہو چکا ، شاہ محمود قریشی
December 6, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ای ویزا جاری کرنے والے ملکوں میں شامل ہو چکا۔

وژن ایف او کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزارت خارجہ میں "ای آفس سسٹم"، تمام مشنز ویڈیو لنک سے منسلک ہوں گے۔ "وژن ایف او" کے تحت خارجہ پالیسی میں جدت، وزارت خارجہ افسران کیلئے نئے پروگرامز کا آغاز ہو گا۔ وژن سے وزارت خارجہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ موبائل اپلیکیشن سے دفتر خارجہ افسران بلا جھجھک پالیسی سازی میں کردار ادا کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم اطلاعات کی شفاف ترسیل اور رسائی چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز کو ویڈیو لنک سے وزارت خارجہ کیساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ خارجہ پالیسی کی بہتری کیلئے " ایف ایم کنکٹ کافی مارننگ" کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا فورم کے تحت عالمی میڈیا نمائندگان، کاروباری طبقے کیساتھ دو نشستیں ہو چکیں۔  سابق سفراء، خارجہ سیکریٹریز کیساتھ خارجہ پالیسی امور پر "مشاورتی کمیٹی برائے امور خارجہ" تشکیل دی۔

تقریب میں غیرملکی سفراء، وزارت خارجہ حکام، ڈیجیٹائزیشن ماہرین کی شرکت ہوئی۔ وزارت خارجہ کی جدید ویب سائٹ، "ایف ایم کنکٹ" موبائل اپلیکیشن کا آغاز ہو گا۔