Monday, September 16, 2024

پاکستان اپنی مصنوعات کو ترقی دیکر اربوں ڈالر کماسکتا ہے ،ماہرین

پاکستان اپنی مصنوعات کو ترقی دیکر اربوں ڈالر کماسکتا ہے ،ماہرین
December 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی مقامی مصنوعات کو ترقی دے کر اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ضرورت صرف اس بات کی کہ یہاں کے دستکار کو اعتماد میں لیکر مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے۔ صدر عارف علوی نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستانی مصنوعات کے استعمال کی تجویز دی تو ماہرین معیشت بھی میدان میں آ گئے۔کہا کہ تجویز بہترین اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام ہونا چاہئے۔ چینل 92 سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ صرف ایک ملک چین آسٹریلیا سے سالانہ 50 ارب ڈالر کا گوشت درآمد کرتا ہے۔ہم اپنی گوشت کی صنعت کو ہی فروغ دیں تو بات کہاں جا پہنچتی ہے۔ معروف ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں۔انہیں صرف پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کی تجویز پر عمل کرنا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ،اسکے لئے صرف ملکی صنعت کو فروغ دینے کیلئے بنائے گئے اداروں کو فعال کرنے اور لوگوں میں پاکستان کی بنی اشیا کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔