Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اپنی بحریہ کو خطے کی جدید ترین ، متحرک قوت میں بدلنے کی جانب گامزن

پاکستان اپنی بحریہ کو خطے کی جدید ترین ، متحرک قوت میں بدلنے کی جانب گامزن
July 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اپنی بحریہ کو خطے کی جدید ترین اور انتہائی متحرک قوت میں بدلنے کی جانب گامزن ہے۔ ترکی سے خریدے جانے والے 4 جدید جنگی بحری جہاز اِسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ ترکی جہازوں کی فراہمی کیساتھ ٹیکنالوجی بھی پاکستان کے سپرد کریگا۔ پاکستان اور ترکی کے مابین 5 جولائی کو دستخط شدہ معاہدے کیمطابق پاک بحریہ کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے 4 ملجم آڈا کلاس کارویٹس خریدے جائیں گے۔ فریگیٹس اور ڈسٹرائرز جیسے بڑے جنگی بحری جہازوں کے مقابلے میں کارویٹس کم لمبائی، کم وزن اور محدود حجم لیکن انتہائی متحرک ، مہلک اور تباہ کن جنگی بحری جہاز ہیں۔ معاہدے کے تحت 2 کارویٹس استنبول، 2 کراچی شپ یارڈمیں تیار ہوں گے۔  ترکی، پاکستان کو ٹیکنالوجی منتقل کریگا۔ پہلا کارویٹ 10 ماہ کی قلیل مدت میں تیار ہو کر آئندہ سال مارچ میں نیوی کیلئے دستیاب ہو گا۔ آخری جہاز کاخاکہ پاکستان کا میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلکس اور تیاری کراچی شپ یارڈ میں ہوگی ۔ پاکستان پہلی مرتبہ 2 ہزار 300 ٹن وزنی کارویٹس پر ملکی ساختہ بحری جہاز شکن ”حربہ“ میزائل نظام نصب کریگا۔ ترک ساختہ 4 ملجم آڈا کلاس کارویٹس سٹیلتھ ٹیکنالوجی، آبدوز اور طیارہ شکن میزائلوں اور جدید سینسرز سے لیس ہوں گے ۔