Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے!!! بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دینگے: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے!!! بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دینگے: وزیر دفاع خواجہ آصف
June 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف بیان دے کر تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور مستقبل میں بھی قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔