Thursday, March 28, 2024

پاکستان آنے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123 کر دی گئی

پاکستان آنے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123 کر دی گئی
May 5, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان آنے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123 کر دی گئی ۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مختلف غیر ملکی ائیر لائنز کی فریکوئنسی میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ،، پاکستان آنے والی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123کر دی گئی ۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر آنے والی 189 پروازوں میں سے 40، لاہور ایئر پورٹ پر شیڈول 130میں سے 29، اسلام آباد  آنے والی 120 میں سے 25 جبکہ پشاور کے لیے 33 میں سے چھ  پروازیں آئیں گی۔

کوئٹہ ایئر پورٹ کے لیے شیڈول 10 بین الاقوامی پروازوں میں سے صرف دو، فیصل آباد آنے والی 24 پروازوں میں سے پانچ، سیالکوٹ آنے والی 43 پروازوں میں سے آٹھ جبکہ ملتان کے لیے 41 میں آٹھ پروازیں ہی پاکستان آسکیں گی۔

قومی ائیر لائن کے دو نجی ائیرلائنز کے علاوہ 29 بین الاقوامی فضائی کمپنیاں دنیا کے مختلف حصوں سے پاکستان کے لیے پروازیں چلاتی ہیں۔جس میں امارات سے تعلق رکھنے والی تین  ائیرلائنز کی سب سے زیادہ 142ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے  لیے آپریٹ ہوتی ہیں جن کی تعداد سے کم کر کے 30کر دی گئی ہے۔

دوسرے نمبر پر سعودی ایئر لائن کی کل 77 پروازیں ہیں جو اب 14 رہ جائیں گیسعودیہ ایئر لائن کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیڈول 21، 21 پروازوں میں چار،چار آپریٹ ہونگی جبکہ پشاور اور ملتان آنے والی سات سات پروازوں میں سے صرف ایک ایک پرواز ہی آ سکے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد وشمار کے مطابق قطری ائرلائن کی پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چھپن سے کم کر کے گیارہ اسی طرح ترکی دو ائیرلائنز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 25 سےگھٹا کر 4 کر دی گئی ہے جبکہ سری لنکن ائیرلائنزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سےکم کرکے دو تھائی ائیرکی پروازیں18 سے کم کرکے 3کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں بیس فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کافضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا جبکہ کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا جب کہ پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 20 مئی تک نافذالعمل رہے گا۔