Thursday, April 25, 2024

پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز سکواش ٹورنامنٹ مصری کھلاڑی نے جیت لیا

پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز سکواش ٹورنامنٹ مصری کھلاڑی نے جیت لیا
December 23, 2017

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز سکواش چیمپئن شپ ٹورنامنٹ مصر کے کھلاڑی مروان الشوربیگی نے جیت لیا۔
مصری کھلاڑی مروان الشوربیگی نے فائنل میں اپنے ہی ہم وطن کھلاڑی محمد ابو لغیر کو شکست سے دو چار ۔
مروان شوربیگی نے 39 منٹ کے کھیل میں حریف کو 1-3 سے شکست دی ۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی اور دیگر عہدار بھی ہمراہ تھے