Saturday, May 11, 2024

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔

پی او اے صدر سید عارف حسن کی جانب سے ملاقات کے لیے وقت دینے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹوکیو اولمپکس میں قومی اتھلیٹس کے میڈلز نہ جیت سکنے کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریف بھی کیا جائے گا۔