Sunday, September 8, 2024

پاکستان اوربھارت مذاکرات کی میز پر واپس آئیں، دونوں ممالک عوام کے مفاد کا خیال رکھیں: بان کی مون

پاکستان اوربھارت مذاکرات کی میز پر واپس آئیں، دونوں ممالک عوام کے مفاد کا خیال رکھیں: بان کی مون
August 22, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے پریس آفس سے جاری کئے گئے بیان میں بان مون کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکن اقدامات کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک عوام کے مفاد کا خیال رکھیں اور مذاکرات کی میز پر مسائل کا حل نکالیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو عوام کے وسیع تر مفاد میں مذاکراتی عمل دوبارہ اور جلد بحال کرنا چاہئے۔