Thursday, April 25, 2024

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
August 29, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ گراؤنڈ گیلی ہونے پر امپائر نے میچ ختم کردیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹام بینٹن 71 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر ہوگیا، مانچسٹرمیں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، عماد وسیم نے جونی بیرسٹو کو صرف 2 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ دوسرے اوور میں افتخار احمد نے بینٹن کا اہم کیچ چھوڑ دیا، جس کا فائدہ اٹھا کر  ٹام  بینٹن نے بیالیس گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ میلان 23 اور مورگن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معین علی آٹھ کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا،آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر امپائر نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اور شاداب نے دو، دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان نے ٹی ٹونٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرلیں۔ قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ میچ واش آؤٹ ہونے کا بہت افسوس ہے، میچ پورا ہوتا تو جیت جاتے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل 30 اگست کو مانچسٹر میں ہی کھیلا جائے گا۔