Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور یورپی یونین میں معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور یورپی یونین میں معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون پر اتفاق
March 25, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور یورپی یونین معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہو گیا ۔

 مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین سے تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دنیا میں اسلاموفوبیا کا پھیلنا انتہائی خطرناک ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے یورپی یونین فیڈریکا مورگیرینی کا کہنا تھا کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب پر حملے ناقابل برداشت ہیں، یورپی یونین پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان میں خیرمقدم اور مثبت بات چیت پر خوشی ہے،یورپی یونین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے ، معاہدے پر دستخط کے لئے شاہ محمود  قریشی کی برسلز آمد پر خیر مقدم کریں گے ۔