Friday, March 29, 2024

پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان پریکٹس میچ ڈرا

پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان پریکٹس میچ ڈرا
November 16, 2019
پرتھ (92 نیوز) پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا، میچ کے آخری روز آسٹریلیا الیون نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ آسٹریلیا الیون کی جانب سے جوناتھن میرلو 78 اور میتھیو سپورز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد موسیٰ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان اسد شفیق 101 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، آسٹریلیا کی جانب سے لائیڈ پوپ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔