Tuesday, April 16, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان چھٹی مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز کی کراچی میں افتتاحی تقریب

پاکستان اور چین کے درمیان چھٹی مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز کی کراچی میں افتتاحی تقریب
January 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین منعقد کی جانے والی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز2020 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج کراچی میں ہوا۔ چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔  پاکستان ، چین ، چھٹی مشترکہ بحری مشق ، سی گارڈینز ، کراچی ، افتتاحی تقریب تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے افسران اور جوانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک میں با لعموم اور دونوں بحری افواج کے بالخصوص دیرینہ دوستانہ تعلقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشق سی گارڈینز 2020 کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور عملی پیش رفت پر زور دیا تاکہ اس کے دیرپا اثرات مرتب ہو سکیں۔  پاکستان ، چین ، چھٹی مشترکہ بحری مشق ، سی گارڈینز ، کراچی ، افتتاحی تقریب کمانڈر پاکستان فلیٹ نے امید ظاہر کی کہ مشق سی گارڈینز کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ قبل ازیں جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق سی گارڈینز کی میزبانی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق دونوں ممالک کے لئے پیشہ ورانہ لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ چینی بحری اثاثوں پر مبنی بیڑہ میرین فورسز کے نمائندوں کے ہمراہ مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچا۔ مشق کے دوران پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے فضائی اور دیگر اثاثے میرینز / اسپیشل فورس کے اہلکاروں، فرنٹ لائن جنگی بحری جہازوں اور فریگیٹس کے ہمراہ بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشترکہ مشقیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ہاربر فیز کے دوران مختلف پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔ دونوں بحریہ کے سینئر افسران اس مشق کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے۔  پاکستان ، چین ، چھٹی مشترکہ بحری مشق ، سی گارڈینز ، کراچی ، افتتاحی تقریب مشق سی گارڈینز 2020 کا مقصد سمندر میں معاصر اور غیر روایتی خطرات سے متعلق پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا ، سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانا اور خطے میں محفوظ بحری ماحول کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین مضبوط دوطرفہ عسکری تعاون کی عکاس ہے اور یہ دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت بخشے گی۔ دونوں بحری افواج کے جانب سے افسران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔