Monday, September 16, 2024

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 6 کورلا ایئربیس پر جاری

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 6 کورلا ایئربیس پر جاری
September 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 6 کورلا ایئربیس پر جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کا دستہ ہوابازوں ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملہ پر مشتمل ہے۔ فخر پاکستان جے ایف سیون ٹین تھنڈر سمیت لڑاکا اور دیگر طیارے بھی مشقوں میں شریک ہیں۔

پاکستان چین سٹریٹجک دوستی نئی بلندیوں پر دونوں ملکوں کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں شاہین 6 شروع ہوگئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشقیں چین کے کورلا ائیر بیس پرجاری ہیں۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر میراج ایف سیون پی جی اورزیڈ ڈی کے طیارے جبکہ پیپلزلبریشن آرمی کے جے ایٹ جے، الیون۔جے، ایچ سیون اورکے جے 200 اویکس طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مشقوں سے دوطرفہ تعلقات بالعموم اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ ملے گا۔ پاک فضائیہ جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کےساتھ اندرون اور بیرونِ ملک مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

فضائی مشقیں ”شاہین۔6“ چینی فضائیہ کےساتھ چھٹی مشق ہے۔ یہ مشقیں ہر سال دونوں ممالک میں منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال شاہین 5 مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔