Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق
July 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور چین نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور چین کے وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شیخ رشید نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات اعلیٰ سطح پر جاری ہیں ۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ورکرز کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔

دونوں وزرا نے عزم کیا کہ شرپسند عناصر پاک چین دوستی کو خراب نہیں کر سکتے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فون رابطہ ہوا تھا ۔ وزیراعظم نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سوگوار خاندانوں کے غم اور درد میں برابر کی شریک ہے۔ زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ دشمن عناصر کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے۔