Friday, April 26, 2024

پاکستان اور چین کا جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوزپاکستان اور چین میں  جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے  موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ  دوست ملک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔چینی سفیرکا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا مشن ایک ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں 10 آرٹیکل شامل ہیں جن میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ،موسمیاتی تبدیلی کے جنگلات پر منفی اثرات ، آبی وسائل کا بہتر استعمال، خراب زمین کی بحالی ، جنگلات اور ماحولیات سے متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات پر باہمی تعاون کا فروغ شامل ہے۔ تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان نے جنگلات کے شعبے میں چین سے بہت کچھ سیکھا۔ اس موقع پر  چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے نکات کی منظوری وفاقی کابینہ نے بھی دی تھی۔