Friday, April 26, 2024

پاکستان اور چین نے خنجراب کے مقام پر مشترکہ سرحد کھول دی

پاکستان اور چین نے خنجراب کے مقام پر مشترکہ سرحد کھول دی
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور چین نے خنجراب کے مقام پر مشترکہ سرحد کھول دی۔ وزارت خارجہ کے چائنہ ڈویژن نے خط جاری کر دیا۔

چینی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو سرحد کھولنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ کہا گیا کہ، سرحدوں کے استعمال کے لیے کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق چین کے سرحد کھولنے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے بھی چین کے ساتھ اپنی سرحدیں کھولنے کی اجازت دے دی۔

وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر خط میں چیف سیکرٹری گلگت، بلتستان کو بھی آگاہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کا مقصد اشیاء کی تجارت کو سہل بنانا ہے۔ عوام کو تاحال سرحدوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔