Friday, April 19, 2024

پاکستان اور چین ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے : ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور چین ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے : ڈی جی آئی ایس پی آر
July 31, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چینی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاکستان اور چین ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ چین کی فوج پیپلزریپبلک آرمی کے دن کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین مسلح افواج میں مضبوط تعلق قائم ہے۔ پاک فوج اور پیپلز ری پبلک آرمی مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔ دونوں ملکوں کی افواج دشمن قوتوں کے منصوبوں کو مل کر ناکام بنانئیں گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزریپبلک آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔