Friday, March 29, 2024

پاکستان اور چین حقیقی آئرن برادرز ہیں، وزیراعظم نوازشریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

پاکستان اور چین حقیقی آئرن برادرز ہیں، وزیراعظم نوازشریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی آئرن برادرز ہیں۔ چین کی سکیورٹی پاکستان کی سکیورٹی ہے۔ پاکستان میں توانائی بحران کے حل کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دونوں ملک مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،مستقبل میں تعاون مزید برھائیں گے۔ چینی صدر کی آمد پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی صدر کی پاکستان آمد پر ان کے شکرگزار ہیں۔ چینی صدرجتنے اپنے ملک میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں ہیں۔ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاکستان میں توانائی بحران کے حل میں چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج کا دن پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام کے لئے تاریخ ساز دن ہے۔ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس راہداری پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔ امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کیلئے مل کر کام کریں گے۔ عالمی سطح پر پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔