Saturday, September 7, 2024

پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، بہتر مستقبل کیلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے: وزیراعظم کی چینی تحقیقاتی تھنک ٹینک وفد سے گفتگو

پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، بہتر مستقبل کیلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے: وزیراعظم کی چینی تحقیقاتی تھنک ٹینک وفد سے گفتگو
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے بہتر مستقبل کےلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چین کے بین الاقوامی تحقیقاتی تھنک ٹینک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان روشن مستقبل کےلئے تمام شعبوں میں تعاون کررہے ہے۔ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن کےلئے کوششیں کررہے ہےں۔ خطے میں ترقی کےلئے دونوں ممالک ملکر کام کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے بہتر مستقبل کےلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خوشحالی آئے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی شفافیت کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے چین کے صدر کے دورے کے موقع پر ہونے والے معاہدوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔