Friday, April 26, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
August 25, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ‘ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز 23 ستمبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گا جس کیلئے 13 سے 17 اکتوبر تک کی تاریخیں مقرر ہیں۔ اس ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پنک بال استعمال ہو گی۔ ٹی ٹوینٹی کے میچز تئیس، چوبیس اور ستائیس ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے میچ تیس ستمبر‘ دوسرا دو اکتوبر اور تیسرا پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے ابوظہبی‘ شارجہ اور دبئی کے کرکٹ گراﺅنڈز منتخب کیے گئے ہیں۔