Thursday, April 18, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
September 29, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی ٹیم سرخرو ہو گئی لیکن اب امتحان شروع ہو گا ون ڈے سکواڈ کا۔ قوم نے اظہر الیون پر نظریں جما لیں۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے ٹیم کا امتحان تیس ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ سے شروع ہو گا۔ قوم نے سرفراز الیون کی شاندار فتح کے بعد اب اظہر علی الیون سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ ون ڈے ٹیم کی فتح نہ صرف قوم کی خوشی کے لیے ضروری ہے بلکہ دو ہزار انیس کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ ٹیم اظہر علی اس وقت رینکنگ کے اعتبار سے نویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستا ن کا آئندہ سال تیس ستمبر سے پہلے پہلی سات پوزیشنز میں آنا ضروری ہے جس کے لیے گرین شرٹس کا ویسٹ انڈیز کو ہرانا بہت ضروری ہے۔