Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
July 28, 2021 ویب ڈیسک

برج ٹاؤن (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔  ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کھلاڑی بھی بارباڈوس پہنچ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی مقامی کلب میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے وسیم اکرم ،اظہر محمود اور عبدالرزاق  جیسا اسٹار آل راؤنڈر بننے کی خواہش بھی ظاہر کر دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔