Tuesday, April 16, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا
September 23, 2016
دبئی (92 نیوز) سرفراز الیون انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوینٹی میں تو جیت سے سرفراز ہوئی مگر اب چیلنج ہے کچھ بڑا کیونکہ مدِ مقابل ہے شارٹ فارمیٹ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ آج ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ٹکرا رہی ہے کالی آندھی سے۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں دونوں ٹیموں نےبھرپور پریکٹس کی۔ صحرا میں کرکٹ کے جلوے دیکھنےکے لئے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جیت کے لئے پر عزم ہیں اور کہتے ہیں کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری جانب کالی آندھی کی تیاری بھی کسی سے کچھ کم نہیں۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی جیت کرسرفراز الیون کا مورال بلندہے لیکن کرکٹ پنڈت کہتے ہیں کہ کالی آندھی کے پاس غصیلے بلے بازوں کی کمی نہیں ایسےمیں پاکستان کو جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ توقعات شرجیل خان سے ہیں جبکہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے محمد عامر کو بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے جان وکٹوں میں کچھ نیا کر دکھانا ہوگا۔ شارٹ فارمیٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے چار میچز میں سے دونوں ٹیموں نے دو۔ دومیں فتح سمیٹی ہے۔