Wednesday, April 17, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا
August 20, 2021 ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا ۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان ٹیم میں یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کی شمولیت کا امکان ہے۔ پہلا ٹیسٹ میزبان ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتا تھا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان دوسرے ٹیسٹ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے جمیکا میں تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

تین گھنٹے تک ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ منگل کے روز مسلسل بارش کے باعث پاکستان ٹیم ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کر سکی تھی۔ دوسرا ٹیسٹ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔