Monday, September 16, 2024

پاکستان اور ویسٹ انڈیز فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گے
April 11, 2017
  لاہور(92نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گےمیچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پراویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانا ہے تو ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہےفیصلہ کن معرکے میں گرین شرٹس اور کیربیئنز میں  گھمسان کا رن پڑے گا۔ سرفراز احمد پہلی بار  ایک روزہ سیریز میں بطور کپتان سرخرو ہوں گے یا حریف کپتان جیسن ہولڈر فتح کا سہرا اپنے سر سجائیں گےفیصلہ گیارہ اپریل کو پراویڈنس اسٹیڈیم میں ہو جائے گا ۔ دونوں ٹیموں میں میچ وننگز کھلاڑٖی موجود ہیں پاکستان کو دوسرے میچ کے ہیرو حسن علی سے امیدیں وابستہ ہیں شاداب خان کیربیئنز کے خلاف ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ،ویسٹ انڈیز کو اسٹار بلے باز جیسن محمد کا سہار ا ہے اوپنر ایون لوئس اور کیرون پاؤل بھی امیدوں کا محور ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے پہلے معرکے میں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں سے میدان مارا جبکہ دوسرے مقابلے میں شاہینوں نے 74 رنز سے فتح کا جھنڈا گاڑا۔