Friday, March 29, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا
December 25, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔

شاہین ٹی ٹوئنٹی کی شکست بھلا کر  نئے فارمیٹ میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہے۔ بابر اعظم اور شاداب خان کے بغیر محمد رضوان کی قیادت میں شاہین کیویز پر جھپٹنے کے لیے تیار ہیں۔ قومی ٹیم 9 سال بعد کیویز کی سر زمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے کوشاں ہے۔

قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے چار گھنٹے سے زائڈ ٹریننگ سیشن کیا۔ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی بھر پور پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹیسٹ میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔