Monday, September 16, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے آج رات کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے آج رات کھیلا جائے گا
January 30, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آک لینڈ کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اہم میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے‘ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات تین بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرافی تو ہاتھ سے نکل گئی، اب وقت ہے سیریز بچانے کا۔ دو صفر کی شکست سے بچنا ہے تو گرین شرٹس کو تیسرا میچ ہر صورت اپنے نام کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ قومی شاہینوں کے لئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا، ٹیم کو صرف پہلے ٹی ٹوینٹی میں ہی کامیابی نصیب ہو سکی۔ اس کے بعد دو ٹی ٹوینٹی ہار کر سیریز گنوائی، پھر پہلا ون ڈے بھی کیویز کی جھولی میں ڈال کر ون ڈے سیریز ہارنے کی راہ بنائی۔ دوسرے میچ میں بارش گرین شرٹس کی مدد کو آئی تو کیویز کی فتوحات کے سلسلے کو بریک لگا۔ تیسرا میچ جیتنا اب اظہر علی الیون اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے لئے وقار کا مسئلہ ہے۔ دیکھنا ہو گا کہ ٹیم اپنے کوچ کی ڈانٹ ڈپٹ کا بھرم رکھتی ہے یا کیویز کی مہمان نوازی کا۔