Monday, September 16, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا
January 24, 2016
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شرووع ہو رہی ہے۔ قوم نے آفریدی الیون کی شکست کے بعد اظہر الیون سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ تفصیلات کےمطابق پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ  ویلنگٹن  میں پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہو گا۔ ٹی ٹوینٹی سیریز میں آفریدی الیون کی دو ایک سے شکست کے بعد قوم نے ون ڈے سیریز کے لیے اظہر علی اور ان کی ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ اظہر علی اور ان کے ساتھی قوم کی امیدوں پر کس قدر پورا اترتے ہیں یہ دیکھنے میں اب صرف چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔ میدان تو وہی ہو گا جہاں پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس بار کھلاڑی بدلے ہوں گے۔  امید کی جا سکتی ہے کہ اس بار ٹیم مختلف نتائج دے کر شائقین کی امیدوں پر ضرور پورا اترے گی۔