Thursday, April 25, 2024

سکیورٹی خدشات پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم

سکیورٹی خدشات پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سکیورٹی کو بہانہ بنا کر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کر کٹ ٹیم کا یکطرفہ طور پر دور پاکستان ختم کردیا۔ 

کرکٹ لورز کیلئے بری خبر ہے، نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کردیا۔ کیویز بورڈ نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر تمام کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز ملتوی ہو گئی۔

میڈیا منیجر نیوزی لینڈ ٹیم جیمز بینیٹ نے سیریز کے التوا کی خبر دی، کہا کہ ہمارے لئے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں، حکومت کی ہدایت پر ٹیم واپس جارہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ٹیم واپس جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا نیوزی لینڈ حکومت نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن دستیاب تھا۔ ہمیں اندازہ ہے کہ پی سی بی کے لیے یہ بہت بڑا دھچکہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے، نیوزی لینڈ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن کیوی بورڈ کے مطابق انہیں سکیورٹی الرٹ ملا جس کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔