Sunday, May 19, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
November 2, 2018
دبئی (92 نیوز) پاک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ شاہین ایک بار پھر کیویز کا شکار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں۔ بلیک کیپس اور گرین شرٹس کل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان ایکشن ہوں گے۔ میچ رات نو بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے پر عزم تو بلیک کیپس دوسرے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں کم بیک کی کوشش کرے گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو رنز سے زیر کیا۔ سرفراز الیون کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔