Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے ہفتے کو ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے ہفتے کو ہو گا
January 11, 2018

ڈنیڈین (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے ہفتے کو ہو گا۔
غلطی کی گنجائش ختم ہو گئی۔ اب فیلڈرز کو نہ کیچ ڈراپ کرنا ہوں گے نہ بلے بازوں کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اب ہارے تو سیریز ہارے۔
شاہینوں کے پاس آخری موقع ہے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں ہفتے کے روز آمنے سامنے ہوں گے۔
سرفراز الیون کو سیریز جیتنے کے لیے اگلے تینوں میچز میں فتح کاجھنڈا گاڑنا ہو گا۔
ادھر گرین شرٹس نے بھی بڑے چیلنج کے لیے کمر کس لی۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوب جان ماری۔
پریکٹس سیشن میں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈ نگ پر خصوصی توجہ دی گئ۔
اس حوالے سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی ہے۔ فخرزمان کی انجری بہت بہتر ہے۔ کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس کیوجہ سے بلے باز دباؤ میں آئے۔
تیسرا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے کھیلا جائےگا۔ کیویز کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔